لاہور (نیٹ نیوز ) مراکش کی خوبرو اداکارہ وائم داہمنی 34 برس کی عمر میں چل بسیں ، انہیں اتوار کی رات دل کا دورہ پڑا تھا جس کے بعد انہیں فوری طور پر ہسپتال داخل کرایا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکیں۔
وائم نے کیریئر کے آغاز میں بطور میزبان کچھ پروگراموں میں کام کیا، بعد ازاں ان کی اردو اور ہندی بولنے کی صلاحیت سے متاثر ہو کر انہیں پاکستانی فلموں میں کام کرنے کی پیشکش کی گئی جو انہوں نے قبول کر لی۔
وائم نے شارجہ میں امریکن یونیورسٹی سے سائنس انوائرنمنٹ میں بیچلر ڈگری حاصل کی، وائم نے پاکستان میں عشق خدا اور ہوٹل جیسی فلموں میں کام کیا، انہیں شہزاد رفیق نے اپنی فلم میں کام کی آفر کی تھی جو انہوں نے قبول کر لی ۔
وائم کی موت پر ان کے ساتھ کام کرنے والے پاکستانی اداکار بھی غمزدہ ہیں۔