لاہور: (ویب ڈیسک) معروف پاکستانی اداکارہ اقرا عزیز ڈرامہ انڈسٹری میں اپنی شاندار کارکردگی کے سبب تو خوب ہلچل مچا رہی ہیں تاہم انٹرنیٹ پر ان کو اکثر اوقات تنقید کا سامنا رہتا ہے جس میں سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے مذاق اڑانے سے لے کر نفرت انگیز تبصرے تک شامل رہتے ہیں۔
اداکارہ کی ساتھی اداکار یاسر حسین کے ساتھ لکس سٹائل کے موقع پر منگنی کے بارے میں تو صارفین نے شدید ردعمل دیدیا تاہم ان کی حالیہ فوٹو شوٹ پر تو سوشل میڈیا صارفین نے شدید غیض و غضب کا اظہار کیا۔
معاملہ اس وقت شروع ہوا جب اقرا اور یاسر نے ایک دوسرے کیساتھ انتہائی قریب ہو کر نہ صرف بولڈ تصاویر بنوائیں بلکہ سوشل میڈیا پر شئیر بھی کر دیں، صارفین کے نزدیک یہ بے باک تصویر انتہائی ناپسندیدہ ٹھہری اور انھوں نے ایک مرتبہ پھر جوڑے پر خوب بھڑاس نکالی۔