لاہور: (روزنامہ دنیا) ماڈل و ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ نے مفتی عبدالقوی کو کھری کھری سنا دیں۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونیوالی ویڈیو میں حریم شاہ اور مفتی عبدالقوی آمنے سامنے بیٹھے باتیں کر رہے ہیں۔
گفتگو کے دوران حریم شاہ نے کہا کہ مفتی صاحب کہتے ہیں کہ انہوں نے مجھے گلے لگا لیا، مجھ سے نکاح کرلیا اور ان کے کہنے پر ٹک ٹاک بنانا بند کر دیا،انہیں غلط باتیں نہیں کرنی چاہئیں۔
مفتی عبدالقوی نے کہا کہ میں حلفا کہتا ہوں کہ میں نے ایسی باتیں نہیں کیں۔ جس پر حریم نے کہا غلطیوں پر معافی مانگ چکی ہوں اب کوئی میرا نام استعمال نہ کرے۔