احسن طالش کی ٹیلی فلم ’’ٹیوشن والی تبسم ‘‘ مکمل، عیدالفطر پر نشر کی جائیگی

Last Updated On 21 May,2020 11:05 am

لاہور: (روزنامہ دنیا) فلم ڈائریکٹر احسن طالش نے ٹیلی فلم ’’ٹیوشن والی تبسم ‘‘ مکمل کر لی ہے اور اسے عیدالفطر پر نشر کیا جائے گا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق فلم کی کہانی حسان امام نے لکھی ہے جبکہ اس میں مرکزی کرداراداکارہ ثنا فخر نے ادا کیا ہے جبکہ ماضی کی معروف اداکارہ سنگیتا بھی اس ٹیلی فلم کا حصہ ہیں، ان کے علاوہ کئی نامور فنکار اپنی اداکاری کے جوہر دکھاتے ہوئے نظر آئیں گے۔

احسن طالش نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ ان کی کوشش دیکھنے والوں کو ضرور پسند آئے گی۔ اداکارہ ثنا فخر کا کہنا ہے کہ یہ ایک شاندار ٹیلی فلم ہو گی اور مداح میری اداکاری سے ضرورمتاثر ہوں گے۔