لاہور: (روزنامہ دنیا) ترک ڈرامہ سیریل 'ارطغرل غازی' میں بہادر سپاہی عبد الرحمن کا کردار ادا کرنے والے ترک اداکار جمال 'دل دل پاکستانی' گنگنا کر پاکستانیوں کے ہیرو بن گئے۔
جمال نے اردومیں تمام پاکستانیوں کو عید مبارک کا پیغام بھی دیا۔ عید سے قبل کراچی میں پیش آنیوالے المناک فضائی حادثے پر بھی جلال نے سوشل میڈیا پر پاکستانیوں سے اِظہار تعزیت کیلئے اپنی پروفائل کو پاکستانی رنگ میں رنگ دیا تھا اور پیغام میں لکھا تھا کہ پاکستانی بھائیوں کے مشکل وقت میں اور اُن کے درد میں برابر کے شریک ہیں۔