ممبئی: (روزنامہ دنیا) بھارت کے نوجوان اداکار موہت باگھل موذی مرض کینسر کیخلاف جنگ ہار گئے اور 26 سال کی عمر میں چل بسے۔
سلمان خان کی فلم ریڈی میں امر چودھری کا کردار نبھانے والے نوجوان اداکار کی موت کی تصدیق بھارتی ہدایتکار راج شاندلا نے کی۔
ان کی موت پر بھارتی فنکاروں کا کہنا ہے کہ موہت باگھل نا صرف ایک باصلاحیت اداکار تھے بلکہ بہترین شخصیت کے مالک بھی تھے، وہ ایک مثبت سوچ رکھنے والے خوش مزاج انسان تھے۔
واضح رہے کہ موہت باگھل بھارتی ریاست اتر پردیش کے شہر متھور امیں 1993 میں پیدا ہوئے تھے۔