کرسچن بیٹزمین نے زویا ناصر سے متعلق جذباتی پیغام شیئر کر دیا

Published On 26 May,2021 06:08 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) جرمن وی لاگر کرسچن بیٹزمین نے سابقہ منگیتر اداکارہ زویا ناصر کے ہمراہ پہلی اور آخری پوسٹ شیئر کردی۔

نومسلم جرمن وی لاگر نے انسٹاگرام پر زویا ناصر کے ساتھ ایک تصویر شیئر کی جس پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ان کے مستقبل کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

الوداعیہ پوسٹ میں کرسچن بیٹزمین نے لکھا کہ میں نے تمہارے ساتھ بہترین وقت گزارا جسے میں کبھی نہیں بھلا پاؤں گا، گزشتہ ڈیڑھ سال کا عرصہ کافی اچھا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: میں نے زویا کو خود چھوڑا: کرسچین بیٹزمین

وی لاگر کا کہنا تھا کہ بدقسمتی سے زندگی سے متعلق ہمارے نظریات ایک دوسرے سے الگ ہیں اور ہم دونوں ہی مختلف مستقبل کے خواہاں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: اداکارہ زویا ناصر نے جرمن یوٹیوبر کرسٹن بیٹزمین کیساتھ منگنی ختم کر دی

انہوں نے اداکارہ کی آنے والی زندگی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا اور زویا کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے پہلا قدم اٹھاتے ہوئے ایک کپل یا انفرادی طور پر جس محبت سے نوازا اس کا شکرگزار ہوں۔
 

Advertisement