لاس اینجلس:(روزنامہ دنیا) ہالی وڈ سٹار ٹام کروز کی فلم ’’مشن امپاسبل7‘‘ کی شوٹنگ کورونا وائرس کی وجہ سے ایک بار پھر سے روک دی گئی۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق فلم کے سیٹ پر موجود ہر شخص کو بتایا گیا کہ ٹیم میں سے کسی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیاہے اس لئے شوٹنگ روکی گئی ہے ۔ ٹام کروز اس کے بعد سیٹ پرنظر نہیں آئے اس لئے قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں کہ ٹام کروز کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے ۔