لنڈسے لوہان کی 8 سال بعد دوبارہ فلمی دنیا میں واپسی

Published On 26 May,2021 11:57 am

لاس اینجلس: (روزنامہ دنیا) امریکی اداکارہ لنڈسے لوہان طویل مدت بعد نیٹ فلکس کی نئی فلم میں مرکزی کردار نبھائیں گی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق کامیڈی اور رومانس پر مبنی اس فلم میں 34 سالہ لنڈسے لوہان مرکزی کردار ادا کرتی نظر آئیں گی تاہم ابھی دیگر کاسٹ کا اعلان نہیں کیا گیا ۔فلم کی شوٹنگ نومبر میں شروع کی جائے گی جبکہ اسے ریلیز اگلے سال کے آخر میں کیا جائے گا۔

لنڈسے لوہان نے 11 سال کی عمر میں شوبز کی دنیا میں قدم رکھا تھا تاہم اب تک وہ 26 فلموں میں کام کر چکی ہیں جن میں 12 ٹی وی پروڈکشنز، ایک ڈرامہ اور 5 میوزک ویڈیوز ہیں۔
 

Advertisement