ٹام کروز نے احتجاجاً گولڈن گلوب ایوارڈز واپس کر دئیے

Published On 12 May,2021 09:39 am

نیو یارک: (روزنامہ دنیا) ہالی ووڈ کے ایکشن ہیرو ٹام کروز نے آسکر کے بعد دنیا کے دوسرے معتبر ترین ایوارڈز گولڈن گلوب انتظامیہ کی جانب سے کمیٹی میں اصلاحات نہ کئے جانے کی خبریں سامنے آنے کے بعد احتجاجاً اپنے تین ایوارڈز تنظیم کو واپس کر دئیے۔

علاوہ ازیں امریکی ٹی وی نیٹ ورک این بی سی نے بھی اصلاحات نہ ہونے تک گولڈن گلوب ایوارڈز کی آئندہ سال کی تقریب کو ٹی وی پر نشر نہ کرنے کا اعلان کردیا۔

این بی سی نیٹ ورک کے مطابق ایک سال کے بعد مکمل اصلاحات کے بعد ٹی وی نیٹ ورک 2023 کے گولڈن گلوب ایوارڈز کی تقریب کو نشر کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ رائٹرز نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ ٹام کروز نے بھی 9 مئی کو گولڈن گلوب ایوارڈز انتظامیہ کو اپنے جیتے ہوئے تینوں ایوارڈز واپس کر دئیے۔
 

Advertisement