نیویارک: (دنیا نیوز) امریکی ریاست پینسلوانیا کی سب سے بڑی عدالت نے ہالی وڈ اداکار بل کوسبی کی سزا کو کالعدم قرار دے دیا۔ بل کوسبی کو جنسی اسکینڈل پر 10سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔
83 سالہ ہالی وڈ اداکار اپنے حق میں فیصلے کے بعد گھر پہنچ گئے، عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ بل کوسبی کو 2018 میں شفاف ٹرائل کا حق نہیں دیا گیا تھا، پراسیکیوٹر کے ساتھ معاہدے کے باعث بل کوسبی پر مقدمہ نہیں چل سکتا۔ ان کو 2018 میں 10سال کی سزا سنائی گئی تھی، وہ دوسال جیل میں قید رہے۔
واضح رہے کہ بل کوسبی کو سزا سنائے جانے کے بعد می ٹو مہم کا آغاز ہوا تھا، وہ فلاڈلفیا کی جیل میں قید تھے۔