نیویارک: (دنیا نیوز) امریکی باکس آفس پر کولمبیا کا جادو چھا گیا، اینی میٹڈ فلم" اینکانٹو" نے دو کروڑ سترلاکھ ڈالرز کما کررواں ہفتے پہلی پوزیشن پر قبضہ جمالیا۔
امریکی سینما گھروں پر کولمبیا کے سحر کا راج، روایتی جادوئی کہانی سے جڑی اینی میٹڈ فلم اینکانٹو Encanto مزید دوکروڑ ستر لاکھ ڈالر کما کر امریکی باکس آفس پر سرفہرست رہی۔
ویک اینڈ پر دو کروڑ چالیس لاکھ ڈالر کی کمائی کےساتھ دوسری کامیاب فلم گھوسٹ بسٹرر، آفٹر لائف Ghostbusters: Afterlife رہی جس کی کہانی بھی بھوت پریت کے قصبے کی ہے جہاں خزانہ چھپا ہوا ہے۔ ایک کروڑ چالیس لاکھ ڈالر کما کر فلم ہاؤس آف گوچی House of Gucci تیسرے نمبر پررہی۔