امریکی گلوکار آر کیلی جنسی استحصال کے مقدمے میں قصور وارقرار

Published On 29 September,2021 11:43 am

واشنگٹن:(روزنامہ دنیا) امریکی گلوکار آر کیلی جنسی استحصال کے مقدمے میں قصور وار پائے گئے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق نیویارک کی ایک جیوری نے نو مختلف جرائم میں انہیں سزا دینے کا فیصلہ کیا ہے ۔ اس سزا کا اعلان مئی 2022 سے قبل متوقع نہیں ہے ۔ انہیں کم از کم 10 برس سے لے کر عمر قید تک کی سزا ہو سکتی ہے ۔ انہیں 2019 کے موسم گرما میں گرفتار کیا گیا تھا جس کے بعد سے وہ جیل میں ہیں۔

آر کیلی پر دیگر الزامات کے علاوہ نابالغ بچوں کے جنسی استحصال، اغوا اور رشوت کے الزامات کے تحت فرد جرم عائد تھی ۔