بیجنگ: (روزنامہ دنیا) چینی نژاد ہالی وڈ اداکار و گلوکار کرس وو کو جنسی زیادتی کے الزام میں چین کی پولیس نے گرفتار کرلیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق 30 سالہ کرس وو نامی چینی نژاد کینیڈین شخص کو زیادتی کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے ۔ بیجنگ کے ضلع چاؤیانگ کی پولیس کے بیان کے مطابق کرس وو سے نوجوان لڑکیوں کے ساتھ آن لائن جنسی تعلق قائم کرنے کے الزامات کی تحقیقات کی جا رہی تھیں۔
خیال رہے کرس وو پر گزشتہ ماہ ایک 18 سالہ چینی طالبہ نے خود سمیت دیگر کمسن لڑکیوں کے ساتھ جنسی تعلقات قائم کرنے کا الزام لگایا تھا۔