لاس اینجلس: (روزنامہ دنیا) امریکی ٹیلی ویژن سیریز سمال وائل میں سپر مین کی دوست کا کردار نبھانے والی امریکی اداکارہ ایلیسن میک کو دو خواتین کو بلیک میل کرنے اور انہیں جسم فروشی پر مجبور کرنے کے جرم میں سزا سنائی دی گئی۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق اپریل 2019 میں اداکارہ نے بروکلین کی وفاقی عدالت میں خود پر عائد الزام کو قبول کیا تھا اور اس بات کا اعتراف کرلیا تھا کہ وہ نوجوان لڑکیوں کو ایک بہترین ادارے میں کام کرنے کا جھانسہ دے کر اور پھر انہیں یرغمال بنا کر بھوکا رکھتیں اور جسم فروشی کیلئے کہا کرتی تھیں۔
انہوں نے عدالت میں شرمندگی کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ وہ انتہائی مکروہ، برے اور غیر قانونی فعل کی مرتکب ہوئی ہیں، گزشتہ روز اداکارہ کودوبارہ بروکلین کی عدالت میں پیش کیا گیا جہاں انہیں 3 سال قید کی سزا سنائی گئی۔