نیو یارک: (دنیا نیوز) معروف ہالی وڈ ڈائریکٹر نے کین فلم فیسٹیول میں بڑا دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا کے سابق صدر اوباما کو فوج کی جانب سے قتل کئے جانے کا خطرہ تھا۔
ہالی وڈ دائریکٹر آلیور اسٹون نے کہا کہ اپنے دور صدارت میں صدر اوباما نے فوج اور انٹیلی جنس کی مخالفت کرنے سے اس لئے گریز کیا کیونکہ انہیں خطرہ تھا کہ پہلے سیاہ فام صدر ہونے ناطے انہیں قتل کیا جاسکتا ہے۔امریکی صدر جان ایف کینیڈی کو بھی سی آئی اے نے مروایا تھا، کیونکہ انہوں نے امریکی فوج کے مقابلے میں کھڑے ہونے کی جرات کی تھی۔
امریکی ڈائریکٹر نے مقتو ل صدر جان کینیڈی کے قتل کی نئی تحقیقاتی ڈاکومنٹری بنائی ہے جو کین فلم فیسٹیول میں آن ائیر ہوگی۔