اداکارہ اور ماڈل نادیہ حسین کی بیٹیوں کے ہمراہ ڈانس کی ویڈیو وائرل

Published On 14 July,2021 06:14 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کی معروف اداکارہ اور ماڈل نادیہ حسین کی اپنی بیٹیوں کے ہمراہ فیملی کی شادی میں کیے گئے ڈانس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

انسٹاگرام پر اداکارہ نادیہ حسین کی جانب سے بیٹیوں کے ہمراہ ڈانس کی ویڈیو شیئر کی گئی جس میں نادیہ حسین کو فیملی کی شادی کی تقریب میں گانے ’شکر ونڈا رے‘ پر بیٹیوں کے ہمراہ ڈانس کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

اداکارہ نے ویڈیو پوسٹ کے کیپشن میں بتایا کہ بیٹیوں کے ہمراہ فیملی کی شادی میں کیا گیا مختصر سا ڈانس۔

اداکارہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوچکی ہیں جسے سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے مختلف پلیٹ فارمز پر شیئر کیا جارہا ہے۔

نادیہ حسین کی ویڈیو کو اب تک ایک لاکھ سے زائد بار دیکھا جاچکا ہے۔
 

Advertisement