انجلینا افغانستان میں شکست کے بعد امریکی ہونے پر شرمندہ

Published On 24 August,2021 09:55 am

لاس اینجلس: (روزنامہ دنیا) ہالی وڈ اداکارہ اور اقوام متحدہ کی خصوصی سفیر انجلینا جولی نے افغانستان میں طالبان کی فتح کے بعد امریکا کی افغانستان میں ناکامی کی شدید مذمت کی ہے۔

 میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکی جریدے کے لیے لکھتے ہوئے انجلینا جولی نے امریکا کے افغانستان سے انتظامی امور کے فقدان کے ساتھ انتہائی غیرذمہ دارانہ انداز میں انخلا کے بعد افغانستان کے لوگوں کے لیے فکرمندی کا اظہار کیا ہے ۔انجلینا جولی نے امریکا کے افغانستان سے انخلا کے بارے میں بات کرتے ہوئے لکھا کہ وہ افغانستان سے امریکا کے انخلا کے بعد امریکی ہونے پر شرمندہ ہیں۔

انہوں نے لکھاکہ افغان حکومت اور طالبان کے درمیان امن معاہدے کا خیال ترک کرنا اور اپنے اتحادیوں اور حامیوں کو انتہائی افراتفری کے انداز میں چھوڑ دینا ، اتنے برسوں کی کوششوں اور قربانیوں کے بعد یہ ایک دھوکا اور ناکامی ہے جو میری سمجھ سے بالاتر ہے ۔
 

Advertisement