لاس اینجلس: (روزنامہ دنیا) گیت نگار و موسیقار 80 سالہ باب ڈیلن پر ایک نامعلوم خاتون نے نصف صدی قبل ریپ اور جنسی استحصال کا نشانہ بنانے کا مقدمہ دائر کردیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق نیویارک کی سپریم کورٹ میں خاتون نے اپنا نام صرف جے سی ظاہر کرتے ہوئے باب ڈیلن پر 1965 میں ریپ، جنسی استحصال اور نشہ دینے کا سول مقدمہ دائر کیا جبکہ باب ڈیلن نے تمام الزامات کو مسترد کردیاہے ۔