نیویارک: (روزنامہ دنیا) امریکی گلوکارہ برٹنی سپیئرز کو 13 سال بعد اپنے والد اور بہن کے قانونی کنٹرول سے آزادی مل گئی۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق لاس اینجلس کی مقامی عدالت نے برٹنی سپیئرز پر والد اور بہن کے قانونی کنٹرول کے خلاف دائر گلوکارہ کی درخواست پر سماعت میں کنزرویٹر شپ ختم کرنے کا حکم دیا ہے۔
برٹنی سپیئرز کی ذہنی حالت کےباعث ان کے والد جیمی سپیئرز نے 2008 میں ایک عدالتی حکم نامے کے تحت اپنی بیٹی کی جائیداد اور زندگی کے معاملات کا کنٹرول سنبھالا تھا، برٹنی نے الزام لگایا تھا کہ ان کا اپنی زندگی پر کوئی حق نہیں رہا، ہرکام کا فیصلہ والد کرتے ہیں۔
واضح رہے کہ مقدمے کی سماعت کے دوران اداکارہ کے پرستار ان کا بھرپور طریقے سے حوصلہ بڑھاتے رہے۔