گلوکارہ برٹنی سپئرز کو ذاتی جائیداد کے حقوق واپس مل گئے، گارڈین شپ معطل

Published On 30 September,2021 09:44 am

نیویارک: (دنیا نیوز) امریکی عدالت نے گلوکارہ برٹنی سپئرز کو ذاتی معاملات اور جائیداد کے حقوق واپس دے دیئے، عدالت نے برنٹی کے والد سے گلوکارہ کی جائیداد کی گارڈین شپ معطل کر دی۔

 

امریکا کی نامور پاپ گلوکارہ برٹنی سپئرز کو ریلیف مل گیا، عدالت نے ان کے والد جیمی سپیئرز کو تمام اثاثے گلوکارہ کے حوالے کرنے کا حکم دے دیا، عدالت نے کہا ہے کہ فیصلہ گلوکارہ کی زندگی میں بہتری کے لیے کیا گیا۔

برٹنی سپیئرز کی ذہنی حالت کےباعث ان کے والد جیمی سپیئرز نے 2008 میں ایک عدالتی حکم نامے کے تحت اپنی بیٹی کی جائیداد اور زندگی کے معاملات کا کنٹرول سنبھالا تھا، برٹنی نے الزام لگایا تھا کہ ان کا اپنی زندگی پر کوئی حق نہیں رہا، ہرکام کا فیصلہ والد کرتے ہیں۔

عدالتی فیصلے کے موقع پر لاس اینجلس مں برٹنی کے مداح جمع ہو گئے اور گلوکارہ کے حق میں نعرے لگائے۔