ہمایوں سعید باضابطہ طور پر ٹک ٹاک کا حصہ بن گئے

Published On 29 July,2022 03:36 pm

کراچی: (ویب ڈیسک) پاکستانی سپر اسٹار ہمایوں سعید باضابطہ طور پر ٹک ٹاک (TikTok) کا حصہ بن گئے ہیں جس سے اُن کے مداحوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔

میرے پاس تم ہو جیسے انتہائی مقبول ڈرامے کے اداکار نے اس پلیٹ فارم پر تصدیق شدہ اکاؤٹ کے ذریعے شمولیت اختیار کی ہے جس کے بعد اُن کے فالوورز کی تعداد نہایت تیزی سے 50,000 سے زائد ہو گئی ہے۔

50 سالہ اداکار و پروڈیوسر نے اپنے تاثرات بیان کرتے ہوئے کہا کہ”بلاشبہ ٹک ٹاک پاکستان میں انتہائی مقبول پلیٹ فارم ہے اورمجھے اس پلیٹ فارم کی جو بات بہت پسند ہے وہ یہ کہ اس پلیٹ فارم نے پورے ملک کو تفریح کے بندھن کے ذریعے یکجا کر دیا ہے۔“

اداکار و پروڈسر نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے مزید کہا کہ”میں نے اس پلیٹ فار م پر جو تخلیق کے جو مظاہرے دیکھے ہیں وہ اپنی مثال آپ ہیں اور تفریح کا ایک نہ ختم ہونے والا ذریعہ ہیں۔میں خود کو اس پلیٹ فارم پر آنے اور اپنے مداحوں کے لیے،جو مجھے اکثر وبیشتر دیکھتے رہتے ہیں اور مجھ سے رابطے میں بھی رہتے ہیں،ذمہ دارانہ مواد تخلیق کرنے نہیں روک سکا۔“
 

Advertisement