کرونا وائرس: جعلی خبروں کو روکنے کیلئے فوری اقدامات کرنا ہونگے: اٹلی

Last Updated On 26 February,2020 11:40 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) اٹلی کے وزیراعظم جوزیپی کونتے کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس سے متعلق ملک میں پھیلنے والی جعلی خبروں کو روکنے کے لیے اقدامات کرنا ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق چین سے پھیلنے والے کرونا وائرس دنیا کے دیگر ممالک میں تیزی سے پھیلتا جا رہا ہے، اس وائرس کے پھیلنے کے بعد دنیا بھر میں اس بیماری سے متعلق جعلی خبریں بھی لوگوں میں گھبراہٹ پھیلائی جا رہی ہے، ملائیشیا، تھائی لینڈ اور ہنگری میں کرونا وائرس سے متعلق جعلی خبریں پھیلانے پر متعدد لوگوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ہنگری: کرونا وائرس سے متعلق جعلی خبریں پھیلانے والا گروہ پکڑا گیا

اٹلی میں بھی کرونا وائرس سے اب تک 12 کے قریب ہلاکتیں ہو چکی ہیں، تاہم ان ہلاکتوں کے بعد ملک بھر میں جعلی خبروں کے ذریعے افواہیں پھیلائی جا رہی ہیں جس کے باعث لوگ گھبراہٹ کا شکار ہو گئے ہیں، ان گھبراہٹ کو روکنے کے لیے اٹلی کے وزیراعظم نے اپنا ایک بیان جاری کیا ہے۔

اٹلی کے وزیراعظم کا کہنا ہے کہ ہمارے ملک میں جعلی خبریں پھیلائی جا رہی ہیں، ان خبروں کی وجہ سے بہت سارے مسائل سر اٹھا رہے ہیں، ان جعلی خبروں کو روکنے کے لیے ہمیں جلد سے جلد اقدامات کرنا ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: تھائی لینڈ: کرونا وائرس سے متعلق جعلی خبریں پھیلانے والے مزید 4 افراد گرفتار

واضح رہے کہ اب تک اٹلی میں اب تک 12 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ اس مرض سے مبتلا ہونے والے افراد کی تعداد 400 کے قریب پہنچ چکی ہے جبکہ اس بیماری سے متاثر ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

خبر رساں ادارے کے مطابق اٹلی میں زیادہ تر شمالی علاقے متاثر ہوئے ہیں، ان کی تعداد بڑھنے کے بعد لوگ سوشل میڈیا پر پھیلنے والی خبروں سے خوفزدہ ہو گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کرونا وائرس: جعلی خبروں کے ذریعے خوف پھیلایا جانے لگا

اطالوی وزیراعظم جوزیپی کونتے کا کہنا ہے کہ اب یہ وقت ایکشن لینے کا ہے، ہمیں ہر حال میں ان جعلی خبروں کو پھیلنے سے روکنا ہو گا، کرونا وائرس سے متعلق ہمارے کوئی سکول بند نہیں ہو رہے ہیں اور نہ ہی کوئی خوراک کی قلت ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ملائیشیا: کرونا وائرس سے متعلق جعلی خبریں پھیلانے والے شہری کو 10 ماہ قید کی سزا

خبر رساں ادارے کے مطابق کرونا وائرس کے باعث اطالوی معیشت کو بہت سارے مسائل کا سامنا ہے حالانکہ پہلے ہی اٹلی کی معیشت کو مشکلات کا سامنا ہے۔
 

Advertisement