سوشل میڈیا پر کراچی میں برفباری کی تصویر جعلی قرار

Published On 30 November,2020 06:37 pm

کراچی: (ویب ڈیسک) سوشل میڈیا کی مشہور ویب سائٹس فیس بک، سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک تصویر تیزی سے وائرل ہو گئی ہے جس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ یہ تصویر پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی کی ہے، اور یہاں برفباری ہوئی ہے، یہ تصویر جعلی ہے۔

فرانسیسی خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کے مطابق سوشل میڈیا کی مشہور ویب سائٹ فیس بک پر 24 نومبر 2020ء کو ایک تصویر شیئر کی گئی جسے 732 مرتبہ شیئر کیا گیا۔ پوسٹ میں بتایا گیا کہ یہ تصویر کراچی کے ایم اے جناح روڈ کی ہے۔

فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق ایم اے جناح روڈ پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی کا مین بلیو وارڈ کا علاقہ ہے۔ اس تصویر کو فیس بک اور ٹویٹر پر متعدد بار شیئر کیا گیا، یہاں بتاتے چلیں کہ یہ دعویٰ بے بنیاد اور جعلی ہے۔

اے ایف پی کے مطابق حقیقت کو سامنے لانے کے لیے ریسرچ کی گئی تو پتہ چلا یہ تصویر پاکستان کے شہر کراچی کی نہیں بلکہ افغانستان کے دارالحکومت کابل کی ہے۔ اس تصویر کا نیچے سکرین شارٹ دکھایا گیا ہے۔ بائیں والی تصویر جعلی ہے جبکہ دائیں والی تصویر اصلی ہے جو افغان دارالحکومت کابل کی ہے۔

اے ایف پی کے مطابق کراچی ایک جغرافیائی علاقہ ہے جہاں پر کبھی برفباری نہیں ہوتی، جہاں پر کم سے کم درجہ حرارت 12 سینٹی گریڈ ہوتا ہے۔ درجہ حرارت کے حوالے سے نیچے چارٹ دکھایا گیا ہے۔

Advertisement