لاہور:(ویب ڈیسک)ترکی کے صدارتی دفتر محکمہ مواصلات کے سربراہ فخر الدین آلتن جعلی خبریں پھیلانے پر بین الاقوامی میڈیا کیخلاف پھٹ پڑے۔
ترک میڈیا رپورٹ کے مطابق کے صدارتی دفتر محکمہ مواصلات کے سربراہ فخر الدین آلتن نے خبر ایجنسی رائٹرز اور فارن پالیسی کو ملک کیخلاف غلط رپورٹس پھیلانے پر ہوش کے ناخن لینے کے لئے کہا۔
فخر الدین آلتن نے ملک کے مرکزی بینک اور وزیر دفاع کے بارے میں رپورٹنگ کرتے ہوئے جعلی اور جھوٹ پر مبنی خبریں پھیلنے پر بین الاقوامی خبر رساں اداروں کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
ترکی کے صدارتی دفتر محکمہ مواصلات کے سربراہ کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر رائٹرز اور فارن پالیسی کی مبینہ خبر شیئر کی گئی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ رائٹرز نے دعویٰ کیا کہ ترک صدر طیب اردگان مرکزی بینک کے گورنر پر اپنا اعتماد کھو رہے ہیں۔
— Fahrettin Altun (@fahrettinaltun) October 8, 2021
مبینہ خبر کے بعد آلتن نے ان افواہوں کو ختم کرنے میں اپنا کردار ادا کرتے ہوئے مرکزی بینک کے گورنر کی حمایت میں میں ٹوئٹ کیا۔
واضح رہے کہ نامعلوم ذرائع کے حوالے سے رائٹرز نے دعویٰ کیا تھا کہ ترکی کے مرکزی بینک کو تبدیل کیا جاسکتاہے۔
آلتن نے ان دعوؤں کو مسترد کر دیا اور کہا کہ جعلی خبریں سوشل میڈیا پر ایک مسئلہ ہوا کرتی تھیں ،لیکن مین سٹریم میڈیا بھی اب اسی مسئلے سے دوچار ہے۔
انہوں نے مزید لکھا کہ یہ بڑی تشویش کی بات ہے کہ اب بڑے ادارے بھی اسی طرح کے جھوٹ پھیلانے میں مصروف ہیں۔