مولانا طارق جمیل کے حادثے سے متعلق خبریں جعلی نکلیں

Published On 14 November,2021 06:24 pm

لاہور:(ویب ڈیسک)پاکستان کے معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کے حادثے سے متعلق سوشل میڈیا پر چلنے والی خبر جعلی نکلیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر مولانا طارق جمیل کے آفیشل اکاؤنٹ سے ایک پوسٹ شیئر کی گئی جس میں مولانا کے حادثے سے متعلق چلنے والی خبروں سے متعلق وضاحت کی گئی۔

فیس بک اکاؤنٹ سے جاری پیغام میں بتایا گیا ہے کہ مولانا طارق جمیل کے حادثے کے حوالے سے چلنے والی خبریں جھوٹی اور بے بنیاد ہیں۔

سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر یہ بھی کہا گیا ہے کہ الحمد اللہ، مولانا بالکل ٹھیک اور خیر و عافیت سے ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز سے سوشل میڈیا پر مولانا طارق جمیل کے حادثے میں زخمی ہونے کی خبریں چل رہی تھیں۔
 

Advertisement