اسلام آباد: (اے پی پی) عالمی ادارہ صحت کی جانب سے جاری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایک سال کے دوران دنیا بھر میں فضائی آلودگی سے 65 لاکھ افراد موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں۔
عالمی ادارہ صحت کی رپورٹ کے مطابق دل، ٹی بی، ہیپاٹائٹس، سرطان،دمہ اور فلو وغیرہ جیسی بیماریاں زیادہ شرح اموات کا سبب ہیں جن کی وجہ سے ہر سال لاکھوں افراد زندگی کی بازی ہار جاتے ہیں۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ تاہم اب فضائی الودگی بھی موت کی ایک اہم وجہ بنتی جا رہی ہے اور دنیا بھر میں ایک سال کے دوران تقریباً 65لاکھ افراد زندگی کی بازی ہار جاتے ہیں۔
عالمی ادارہ صحت نے ایشیائی اور صحرائی ممالک میں فضائی الودگی یعنی سموگ کو صحت کیلئے خطرناک قرار دیتے ہوئے اس کے تدارک کیلئے جامع اقدامات کی ضرورت پر زور دیا ہے تاکہ ہر سال لاکھ انسانوں کی زندگیاں بچائی جا سکیں۔