فیصل آباد: غلام محمد آباد ہسپتال میں 50 فیصد میڈیکل آفیسرز کی کمی، مریض خوار

Published On 18 February,2021 09:12 am

فیصل آباد: (دنیا نیوز) فیصل آباد کے غلام محمد آباد ہسپتال میں 50 فیصد میڈیکل آفیسرز کی کمی ہے، ڈاکٹرز نہ ہونے سے روزانہ ہزاروں مریض خوار ہونے پر مجبور ہیں۔

فیصل آباد کے تیسرے بڑے ہسپتال غلام محمد آباد میں طبی سہولیات کا انتہائی فقدان ہے۔ جنرل ہسپتال میں روزانہ 2500 سے 3000 کے قریب مریض آوٹ ڈور وارڈ میں چیک اپ اور علاج معالجے کے لئے آتے ہیں لیکن ہسپتال میں 50 فیصد میڈیکل آفیسرز کم ہونے کی وجہ سے مریضوں کو کئی گھنٹے لائنوں میں لگ کر باری کا انتظار کرنا پڑتا ہے۔

مریضوں کا کہنا ہے ڈاکٹرز کی کمی کے باعث انہیں چیک اپ میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ ایم ایس ہسپتال کے مطابق 110میڈیکل آفیسرز کی ضرورت ہے لیکن صرف 55 میڈِکل آفیسرز موجود ہیں جن سے ہسپتال کو چلانا انتہائی مشکل ہے۔

شہری کہتے ہیں ڈاکٹرز اور دیگر طبی سہولیات کی کمی کی وجہ سے وہ پرائیوٹ ہسپتالوں کا رخ کرنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔
 

Advertisement