پشاور: (دنیا نیوز) خیبرپختونخوا میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ڈینگی وائرس کے مزید 183 کیس سامنے آ گئے، صوبہ بھر میں متاثرہ افراد کی تعداد 6 ہزار986 ہو گئی، صوبے میں ڈینگی سے اب تک 8 اموات ہوچکی ہیں۔
محکمہ صحت کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران خیبر پختونخوا میں ڈینگی کے مزید 183 کیس رپورٹ ہوئے جس کے بعد صوبے میں ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 6 ہزار986 ہو گئی ہے ، مختلف ہسپتالوں میں مجموعی طور پر ڈینگی کے 168 مریض زیرعلاج ہیں۔
چوبیس گھنٹوں کے دوران پشاورمیں سب سے زیادہ 120 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی، صوبہ بھر میں ڈینگی سے اب تک 8 اموات ہوئی ہیں۔