بنوں کے تین سالہ بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق

Published On 01 August,2023 09:29 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزارت صحت نے خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں میں تین سالہ بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق کردی۔

ترجمان وزارت صحت کے مطابق رواں سال مارچ میں خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں سے رپورٹ ہونیوالے پولیو کیس کی تصدیق کردی۔

وزیر صحت عبدالقادر پٹیل کا کہنا ہے کہ بچے کا عمر بھر کے لئے معذور ہونا قابل تشویش ہے، ویکسین سے عمر بھر کی معذوری کو ختم کیا جاسکتا ہے،2021 سے اب تک جنوبی خیبرپختونخوا سے باہر کوئی پولیو کیس رپورٹ نہیں ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان پولیو کے خلاف زیادہ مستحکم مقام پر کھڑا ہے، بچوں کو معزوری سے بچانا ہمارا مزہبی اور اخلاقی فریضہ ہے، پولیو کے خاتمے کیلئے مستحکم بنیادوں پر اقدامات جاری ہیں ۔

وزیر صحت کا کہنا مزید تھا کہ خبیر پختونخوا میں اگلے ہفتے سے انسداد پولیو مہم کا آغاز ہو رہا ہے، والدین کے تعاون کے بغیر جنگ نہیں جیتی جاسکتی ہے، مہم کے دوران والدین بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے ضرور پلوائیں۔