پشاور: (ویب ڈیسک ) خیبرپختونخوا حکومت نے صوبے کے ہسپتالوں اور بی ایچ اوز میں ادویات کی قلت کا نوٹس لے لیا۔
رپورٹس کے مطابق نگران حکومت نے ادویات کی قلت کی شکایات موصول ہونے پر ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز کے نام مراسلہ لکھ دیا۔
مراسلے میں کہا گیا ہےکہ ہسپتالوں اور بی ایچ اوز میں ادویات کی قلت کی شکایات سامنےآئی ہیں جس پر وزیراعلیٰ کے نگران مشیر نے ادویات کی کمی کا نوٹس لیا ہے۔
مراسلے میں ڈی جی ہیلتھ سروسز سے کہا گیا ہے کہ خیبرپختونخوا کے تمام ہیلتھ سینٹرز میں ادویات کی فراہمی یقینی بنائی جائے اور ادویات کے مسئلے کو حل کرنے کے لیے اقدامات اٹھائے جائیں۔
مراسلے میں ہسپتالوں میں ادویات سے متعلق رپورٹ ارسال کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔