لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان سمیت دنیا بھر میں دماغ سے آگاہی کا عالمی دن آج منایا جا رہا ہے، یہ دن منانے کا مقصد انسانی دماغ کی اہمت اور بیماریوں سے متعلق آگاہی فراہم کرنا ہے۔
تفصیلات کے مطابق دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی 22 جولائی کو دماغ کا عالمی دن منایا جاتا ہے، ورلڈ فیڈریشن آف نیورولوجی کے تجویز کردہ دن کو منانے کا مقصد دماغی بیماریوں کے خطرات سے آگاہی پیدا کرنا ہے۔
دماغی بیماریوں کے حوالے سے ماہرین کا کہنا ہے کہ سردرد، مائیگرین، مرگی، ٹراما، نیند میں خلل انسان کو دماغی سٹروک کی طرف لے جاتے ہیں، پاکستان بھر میں ہرسال برین ہیمبرج کے تقریباً ساڑھے تین لاکھ کے قریب کیسز رپورٹ ہوتے ہیں۔
طبی ماہرین کے مطابق مغربی ممالک میں دماغی سٹروک کی اوسط عمر 60 سال جبکہ پاکستان میں 50برس کا فرد بھی برین ہیمبرج کا نشانہ بن سکتا ہے، صحت مند طرززندگی اپنا کر خود کو دماغی بیماریوں میں مبتلا ہونے سے بچایا جا سکتا ہے۔