بنوں میں دہشتگردی کا منصوبہ ناکام، خود کش حملہ آور گرفتار

Last Updated On 20 April,2018 06:34 pm

بنوں: (دنیا نیوز) کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے بنوں میں دہشتگردی کا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے خود کش حملہ آور کو گرفتار کر لیا ہے۔

دنیا نیوز کے ذرائع کے مطابق کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے بنوں میں دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے خود کش حملہ آور کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے خود کش جیکٹ اور دستی بم برآمد کر لیے ہیں۔

سی ٹی ڈی حکام کے مطابق گرفتار دہشتگرد امجد نواز کا تعلق سرائے نورنگ لکی مروت سے ہے جسے مزید تحقیات کے لئے نامعلوم مقام منتقل کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ گرفتار دہشتگرد کا تعلق کالعدم تنظیم طالبان سے ہے۔