کراچی: (دنیا نیوز) نقیب اللہ قتل کیس میں سابق ایس ایس پی ملیر راؤ انوار کا جسمانی ریمانڈ مکمل ہو گیا۔ آج انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ مقتول کے اہلخانہ اور پختون جرگہ کے اراکین انسداد دہشتگردی عدالت پہنچ گئے۔ انسداد دہشتگردی کے باہر سکیورٹی کے سخت انتظامات اور اضافی نفری تعینات کی گئی ہے۔
یاد رہے نقیب اللہ محسود 13 جنوری کو پولیس مقابلے میں جاں بحق ہوئے جو کپڑے کا کاروبار کرنے کراچی آیا تھا۔ 18 جنوری کو میڈیا پر خبر نشر ہونے کے بعد راؤ ملیر نے نقیب کو دہشتگرد کمانڈر قرار دیا تھا۔ واقعہ کا مقدمہ 19 جنوری کو درج ہوا جبکہ 20 جنوری کو معطل کر دیا گیا۔ سپریم کورٹ نے 27 جنوری کو سابق ایس ایس پی ملیر راؤ انوار کو پیش ہونے کا حکم دیا تھا۔ راؤ انوار طلبی کے باوجود تقریبا 2 ماہ عدالت پیش نہ ہوئے۔