لاہور: (ویب ڈیسک) تحریک انصاف کے رہنما، معروف وکیل نعیم بخاری لندن میں زخمی ہوگئے ہیں،انہیں شدید چوٹیں آئی ہیں۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق نعیم بخاری نمل کالج کی چندہ مہم کے سلسلے میں لندن میں موجود ہیں جہاں وہ اچانک انڈر گرائونڈ اسٹیشن کے پلیٹ فارم پر گرگئے۔مگر اب سوشل میڈیا پر ان کی تصویر سامنے آئی ہے جس میں وہ ہسپتال کے بیڈ پر لیٹے ہوئے ہیں جبکہ ان کو لگنے والی چوٹیں دیکھی جاسکتی ہیں ۔ کس طرح کی شدید چوٹیں لگیں ہیں ۔
تحریک انصاف کا کہناہے کہ اچانک گرنے کی وجہ سےنعیم بخاری شدید چوٹیں آئی ہیں،جس پر انہیں لندن کے اسپتال منتقل کیا گیا،اب ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔