ای او بی آئی کرپشن کیس، خلاف قانون فیسوں کی ادائیگی پر وکلا سے جواب طلب

Last Updated On 04 May,2018 01:54 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) سپریم کورٹ نے ای او بی آئی کرپشن کیس میں خلاف قانون فیسوں کی ادائیگی پر وکلا سمیت تمام فریقین سے جواب طلب کر لیا۔ چیف جسٹس ثاقب نثار کہتے ہیں صرف قانون کی حکمرانی ہوگی، تمام افراد عدالت پیش ہو کر وضاحت دیں۔

چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے ای او بی آئی اسکینڈل میں وکلاء کو خلاف قانون فیسوں کی ادائیگی سے متعلق کیس کی سماعت کی، ڈپٹی اٹارنی جنرل نے بتایا کہ ای او بی آئی کی جانب سے تمام وکلاء کو مجموعی طور پر 5 کروڑادا کیے گئے، فیسیں لینے والے وکلاء میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے دوججز بھی شامل ہیں، چیف جسٹس نے کہا کہ فیسیں وصول کرنے والے تمام وکلاء عدالت میں پیش ہوکر وضاحت پیش کریں، وکلاء میں اعتزاز احسن، گوہر علی، جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس محسن اختر کیانی و دیگر کو نوٹسز جاری کر دیئے گئے۔ مقدمے کی سماعت جون کے دوسرے ہفتے تک ملتوی کردی گئی۔