ملتان: (دنیا نیوز) نشتر ہسپتال ملتان میں گردے کے مریضوں کے ڈائیلسز کیلئے نصب مشینیں خراب ہونے سے مرض میں مبتلا مریضوں کو بروقت علاج نہ ہونے کے باعث شدید اذیت کا سامنا ہے۔
ملتان کے نشتر ہسپتال میں گردوں کے مرض میں مبتلا مریضوں کے ڈائیلسز کے کل 34 مشینیں ہیں تاہم ہسپتال انتظامیہ کی غفلت اور وقت پر مناسب دیکھ بھال نہ ہونے کے باعث 10مشینیں خراب ہو گئی ہیں، ڈائیلسز مشینیں خراب ہونے کے باعث دور دراز سے آنے والے مریضوں کو علاج معالجے میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ڈائیلسز مشینیں کم اور مریض زیادہ ہونے کے باعث کئی مریض علاج نہ ہونے کے باعث اذیت کا شکار ہیں۔ نشتر ہسپتال انتظامیہ غریب اور مستحق مریضوں کو علاج کے لئے پرائیویٹ ہسپتالوں میں ریفر کر رہے ہیں جس سے ان کی مشکلات مزید بڑھ گئی ہیں۔