اسلام آباد: (دنیا نیوز) شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ سیاست میں حرفِ آخر کچھ نہیں ہوتا، حالات بدلتے رہتے ہیں، الیکشن کے بعد کسی کیساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ ہو سکتی ہے۔
پاکستان تحریکِ انصاف کے سینئر رہنماء شاہ محمود قریشی کا دنیا نیوز کے پروگرام ”دنیا کامران خان کے ساتھ“ میں گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ عمران کلیئر کر چکے ہیں کہ الیکشن سے پہلے کسی سے اتحاد نہیں ہو گا، تاہم سیاست میں حرفِ آخر کچھ نہیں ہوتا، حالات بدلتے رہتے ہیں، الیکشن کے بعد کسی کیساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ ہو سکتی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی میں کچھ لوگ بوجھ بن گئے ہیں لیکن اس کے اندر سنجیدہ لوگ بھی ہیں۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ سینیٹ میں ہمارا ہدف (ن) لیگ کے امیدوار کو شکست دینا تھا۔