لاہور: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کو جسم پر تین زخم آئے، دو زخم احسن اقبال کے بازو اور ایک زخم کولہے سے اوپر پیلوک بون کے پاس آیا۔ وزیر داخلہ کی میڈیکو لیگل رپورٹ دنیا نیوز منظر عام پر لے آیا۔
رپورٹ کے مطابق احسن اقبال کے بازو میں داخل ہوتے ہوئے گولی نے اعشایہ پانچ سے اعشاریہ آٹھ سینٹی میٹر تک زخم کیا، گولی لگنے سے دائیں بازو کی ہڈی ٹوٹی، احسن اقبال کو جسم پر تین زخم آئے۔ میڈیکو لیگل رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گولی احسن اقبال کے بازو سے نکل کر کولہے سے اوپر کے حصے پیلوس میں پیوست ہوئی، دو زخم وزیر داخلہ کے بازو اور ایک زخم کولہے سے اوپر پیلوک بون کے پاس آیا۔