لاہور: (دنیا نیوز) شریف خاندان کیخلاف نیب ریفرنسز کے ٹرائل کی مدت میں توسیع کیلئے احتساب عدالت نے سپریم کورٹ میں درخواست دیدی۔
احتساب عدالت میں سماعت کے دوران سابق وزیراعظم نوازشریف کے وکیل خواجہ حارث نے کہا کہ میرے خیال میں سپریم کورٹ کو مزید تین ماہ کا وقت دینا چاہئے جس پر جج محمد بشیر نے کہا کہ یہ تو سپریم کورٹ کی مرضی ہے کہ کتنا وقت دیا جاتا ہے۔ وکیل امجد پرویز نے استدعا کی کہ شفاف ٹرائل کا تقاضا یہی ہے کہ ہمیں بھی اتنا ہی وقت ملنا چاہیئے جتنا پراسیکیوشن کو ملا، پراسیکیوشن نے 18 گواہوں پر 8 ماہ لگا دئیے، جس پر فاضل جج نے کہا کہ تینوں ریفرنسز پر فیصلہ ایک ساتھ سنایا جائے گا۔