ڈان لیکس کی خبر درست، پرویز رشید کو سزا نہیں دینی چاہیئے تھی: مریم نواز

Last Updated On 15 May,2018 02:01 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) مریم نواز نے نیا پنڈورا باکس کھول دیا، سابق وزیراعظم کی صاحبزادی نے احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ڈان لیکس کی خبر درست تھی، پرویز رشید کو سزا نہیں دینی چاہیئے تھی۔

یاد رہے ڈان لیکس کی تحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ میں پرویز رشید، طارق فاطمی اور پرنسپل انفارمیشن آفیسر فواد حسن فواد کو ذمہ دار ٹھہرایا گیا جس کے بعد تینوں کو عہدوں سے برطرف کر دیا گیا تھا۔