لاہور: (دنیا نیوز) کراچی میں آج موسم ابر آلود، بارش کا کوئی امکان نہیں محکمہ موسمیات کے مطابق کوئٹہ میں اگلے 24 گھنٹوں کےدوران موسم گرم اور خشک رہے گا۔
کراچی میں آج مطلع ابر آلود رہنے کے باوجود بارش کا امکان نہیں، آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 سے 35 ڈگری سینٹی رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں رات تک ہلکی بوند اباندی ہوسکتی ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران درجہ حرارت کم سے کم 29 اشاریہ 5 ڈگری ریکارڈ کیا گیا ہے۔
محکمہ موسمیات نے مزید بتایا کہ کوئٹہ میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 26، ژوب میں 27، دالبندین اور نوکنڈی میں 33، گوادر، پنجگور اورتربت میں31، جیونی اورلسبیلہ میں 29، پسنی میں 30 درجے سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، اگلے24گھنٹوں کےدوران موسم گرم خشک رہے گا۔