اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان کو صاف ستھرا اور ہرا بھرا رکھنا ہو گا۔
کفایت شعاری اور شجرکاری مہم کے بعد وزیرِاعظم کا ایک اور بڑا فیصلہ، وزیراعظم عمران خان کل سے ملک بھر میں صفائی مہم کا آغاز کریں گے۔ اس صفائی مہم کو ”کلین اینڈ گرین“ پاکستان کا نام دیا گیا ہے۔
صفائی مہم کا آغاز ملک کے تمام بڑے شہروں سے ہو گا۔ وزیراعظم نے ملک کو صاف ستھرا اور ہرا بھرا رکھنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔