فیصل آباد: (دنیا نیوز) فیصل آباد میں ایف ائی اے نے بڑی کاروائی کرتے ہوئے گجرات اور منڈی بہاوالدین سے غیر قانونی طریقہ سے ترکی اور یونان جانے والے 45 شہری گرفتار کر لئے، اسکے علاوہ 9 انسانی اسمگلرز اور پراپرٹی ایجنٹس کو گرفتار کرکے انکے خلاف بھی مقدمات درج کرلئے گئے ہیں۔
فیصل آباد ایف آئی اے ٹیم کی گجرات اور منڈی بہاوالدین سے غیر قانونی طریقہ سے بیرون ملک جانے والے 45 ملزمان گرفتار کر لئے ہیں۔ ایڈیشنل ڈائریکٹر ساجد اکرم کا کہنا ہے گرفتار ملزمان نےکوئٹہ اور ایران سے غیر قانونی طریقہ سے ترکی اور یونان جانا تھا، ملزمان کو گرفتار کر کے انکے خلاف مقدمات درج کر لئے گئے ہیں۔
اسکےعلاوہ ایف ائی اے کی ٹیم نے 9 انسانی اسمگلرز اور پراپرٹی ایجنٹ بھی گرفتار کر لئے ہیں، گرفتار ملزمان شہریوں کو غیرقانونی طریقہ سے بیرون ممالک بھیجتے تھے۔