اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیر انسانی حقوق شیریں مزاری نے کہا ہے کہ امریکا کی جیل میں قید پاکستانی خاتون ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی وطن واپسی کیلئے بھرپور کوششیں کی جا رہی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر شیریں مزاری نے ڈاکٹر فوزیہ صدیقی سے ملاقات کی جس میں امریکا میں قید پاکستانی ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی وطن واپسی کے حوالے سے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
شیریں مزاری کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی وطن واپسی کے لیے اپنی بھرپور کوشش کر رہی ہے، ہم ان کے خاندان کو درپیش مسائل اور پریشانی سے آگاہ ہیں۔
وفاقی وزیر شیریں مزاری نے ملاقات میں ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کو ان کی بہن ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی وطن واپسی یقینی بنانے کیلیے تعاون اور اقدامات کی یقین دہانی کرائی۔