پشاور: (دنیا نیوز) مسلم لیگ کے صوبائی رہنما امیر مقام آمدن سے زائد اثاثوں کے الزام میں نیب خیبر پختونخوا میں پیش، کہتے ہیں کہ اداروں کا احترام کرتے ہیں، پاکستانی کی حیثیت سے ملک کی فکر ہے۔
مسلم لیگ کے صوبائی صدر امیر مقام آمدن سے زائد اثاثوں کے الزام میں نیب خیبرپختونخوا میں پیش ہوئے۔ پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو میں امیر مقام کا کہنا تھا کہ تمام اداروں کا احترام کرتے ہیں، پہلے بھی پیش ہوا آج بھی ہوا ہوں۔
موجودہ حکومت پر تنقید کرتے ہوئے امیر مقام کا کہنا تھا کہ ہماری حکومت میں جو لوگ تھے آج وہی موجودہ حکومت کے ساتھ ہیں، دوسروں پر تنقید کرنے سے ملک نہیں چلتا۔
امیر مقام کا کہنا تھا کہ لوگ ہمیں احتجاج کا کہتے ہیں لیکن عنقریب ان کے خلاف وہی لوگ احتجاج کریں گے جنہوں نے ووٹ دیا۔