اپوزیشن کو دیوار سے لگانے کے خوفناک نتائج نکل سکتے ہیں، آصف کرمانی

Last Updated On 29 December,2018 09:54 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) مسلم لیگ ن کے سینیٹر آصف کرمانی کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کو دیوار سے لگانے کے خوفناک نتائج نکل سکتے ہیں۔

اسلام آباد سے جاری بیان میں سینیٹر آصف کرمانی نے کہا کہ پاکستان کو صدارتی ون پارٹی سسٹم نظام کی طرف دھکیلا جا رہا ہے مگر مہنگائی سے تنگ عوام کسی بھی وقت سڑکوں پر آسکتے ہیں۔ پاکستان میں بے قیادت انقلاب دستک دے رہا ہے۔ حکمران ھوش کے ناخن لیں کیونکہ اگر ایسا ہوا تو ملک کی بنیادیں ہل جائیں گی۔