آمدن سے زائد اثاثے، شیخ روحیل اصغر کے خلاف تحقیقات شروع

Last Updated On 03 April,2019 10:32 am

لاہور: (روزنامہ دنیا) نیب نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما شیخ روحیل اصغر کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کے الزام میں تحقیقات کا آغاز کر دیا۔

ذرائع کے مطابق شیخ روحیل اصغر نے گزشتہ ہفتہ نیب میں پیش ہو کر اپنا ابتدائی بیان ریکارڈ کرایا تھا، جس کے دوران نیب نے روحیل اصغر کو اثاثہ جات کی مکمل تفصیلات فراہم کرنے کے حوالہ سے سوالنامہ بھی دیا تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ شیخ روحیل اصغر کو ضرورت محسوس ہونے پر دوبارہ طلب کیا جا سکتا ہے۔ نیب کو شیخ روحیل اصغر کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کی شکایت موصول ہوئی تھی جس پر تحقیقات کا آغاز کیا گیا۔