شہباز شریف اور فواد حسن فواد کی ضمانت منسوخی کی اپیلیں سماعت کیلئے مقرر

Last Updated On 05 April,2019 07:30 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) سپریم کورٹ میں شہباز شریف اور فواد حسن فواد کی ضمانت منسوخی کی اپیلیں سماعت کیلئے مقرر، تین رکنی بنچ نو اپریل کو سماعت کرے گا۔

سپریم کورٹ میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی آشیانہ ہاؤسنگ اور رمضان شوگر مل کیس میں ضمانت جبکہ فواد حسن فواد کی آشیانہ ہاؤسنگ کیس میں ضمانت کے خلاف نیب کی درخواست سماعت کے لیے مقرر کر دی گئی ہے۔

جسٹس عظمت سعید کی سربراہی میں تین رکنی بنچ 9 اپریل کو سماعت کرے گا۔ جسٹس فیصل عرب اور جسٹس اعجاز الاحسن بھی بنچ کا حصہ ہونگے۔