لاہور میں ایک اور نوجوان قاتل ڈور کا نشانہ، حالت تشویش ناک، ہسپتال منتقل

Last Updated On 07 April,2019 10:14 am

لاہور: (دنیا نیوز) لاہور میں ایک اور نوجوان قاتل ڈور کا نشانہ بن گیا۔ یوحنا آباد میں اٹھائیس سالہ نوجوان کے گلے پہ ڈور پھر گئی۔ متاثرہ نوجوان کو تشویشناک حالت میں جنرل ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

قاتل ڈور کا ایک اور شکار، لاہور کے علاقے یوحنا آباد میں کیمیکل ڈور کی وجہ سے المناک حادثہ پیش آیا، 28 سالہ فرحان موٹرسائیکل پر اپنے گھر جا رہا تھا کہ قاتل ڈور اس کے گلے پر پھر گئی۔

متاثرہ شخص کو فوری طور پر جنرل ہسپتال لاہور منتقل کیا گیا جہاں اس کی حالت تشویشناک ہے، غم سے نڈھال فرحان کے لواحقین نے حکومت سے پتنگ بازی پر فوری پابندی کا مطالبہ کیا ہے۔

شہریوں نے وزیراعظم سے اپیل کی ہے کہ فوری طور پر پتنگ بازی کا سامان تیار کرنے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن کا حکم دیں اور پتنگ بازی کرنے والوں کو سخت سزائیں دینے کیلئے قانون سازی کریں۔